پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی ایک اہم میٹنگ گزشتہ روز مقامی ریستوران میں ہوئی

میٹنگ میں پریس کلب کے ممبران نے اظہار خیال کیا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا میٹنگ کی صدارت پریس کلب کے صدر میاں محمد امجد نے کی

sahibzada atiq صاحبزادہ عتیق الر حمن اتوار 14 اپریل 2024 22:38

پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کی ایک اہم میٹنگ گزشتہ روز مقامی ریستوران ..
پیرس(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اپریل۔2024ء) پیرس کے صحافیوں کے نمائندہ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس ( رجسٹرڈ ) کی ایک اہم میٹنگ مقامی ریستوران پر ہوئی ، صحافی برادری نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی، صدر پریس کلب میاں محمد امجد نے تمام صحافیوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پریس کلب کی کارکردگی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا- انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے ممبران بڑی محنت اور دلی جمعی سے کام کر رہے ہیں- بانی پریس کلب پیرس فرانس صاحبزادہ عتیق الرحمن نے کہا کہ پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے ارکان دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کی ایکٹیویٹیز کو پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں تک پہنچانے میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے دروازے پیرس میں موجود تمام صحافیوں کے لیے کھلے ہیں اور ہم ہر ممکن تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں- میٹنگ میں پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کو مزید فعال کرنے کے عزم کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے اندر صحافیوں کے ساتھ ھونے والی زیادتیوں کی اور سوشل میڈیا پر پابندیوں پرتشویش کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر صاحبزادہ عتیق الرحمن اور عمران چوہدری کو عمرہ شریف کی سعادت حاصل کرنے کی مبارکباد دی گئی اور عاکف غنی کی خوشدامن کی وفات پر دکھ کا اظہار اور سینئر صحافی بابر مغل کی مکمل صحت یابی کی دعا کی گئی۔

پریس کلب کی میٹنگ میں صدر میاں محمد امجد، بانی پاکستان پریس کلب پیرس صاحبزادہ عتیق الرحمن، انفارمیشن سیکریٹری مہر راحیل رؤف، خرم شہزاد وزیر آبادی، علی اشفاق، عمران چوہدری، حمید چوہدری، شیر سلمان، وقار احمد باجوہ،اور انعام اللّہ نور اور سرپرست چوہدری گلزار لنگڑیال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ صدر خواتین ونگ پریس کلب محترمہ آصفہ ہاشمی، جنرل سیکٹری ناصرہ خان اور سائرہ کرن نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی اور پیرس کی صحافی خواتین کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال ہؤا۔