Live Updates

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نےروٹی کی قیمت میں کمی کا سرکاری حکمنامہ جاری کردیا

پیر 15 اپریل 2024 00:00

بہاولنگر 14 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے بہاولنگر میں(100 گرام) روٹی کی قیمت 15 روپے (120 گرام ) نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی ہے وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ضلع بہاولنگر کے محکموں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ اس فیصلے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری نافذ العمل ہوگا اور سلسلے میں خلاف ورزی کرنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات