عمرہ ویزا اب 3 ماہ کے لیے جاری ہوگا، سعودی حکام

پیر 15 اپریل 2024 10:10

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے 3 ماہ کے لیے جاری ہونے والے عمرہ ویزے کی مدت بارے وضاحت کی ہے ۔

(جاری ہے)

عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ عمرہ ویزا اب 3 ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اس کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔سعودی حکام نے ہر سال حج سیزن اور مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں زائرین کی آمد کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے ویزوں کی میعاد ختم ہونے کی آخری تاریخ 15 ذی قعدہ کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ پہلے عمرہ سیزن 29 ذی قعدہ کو ختم ہوتا تھا۔