عمان میں خراب موسم کے باعث ہونے والے حادثات میں 12 اموات

پیر 15 اپریل 2024 10:50

مسقط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) عمان میں خراب موسم کے باعث ہونے والے حادثات میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق عمان کی نیشنل کمیٹی برائے ایمرجنسی مینجمنٹ کے سرچ اینڈ ریسکیو سیکٹر کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملک کے کی بعض گورنریٹس میں خراب موسم کے باعث متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں جس سے 2 نوجوان، 9 طا لبعلم اور ایک غیر ملکی شہری کی موت واقع ہو گئی جبکہ شمالی الشرقیہ کی گورنری میں لاپتہ پانچ افراد کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔