Live Updates

ریسکیو1122مردان کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری ،454حادثات میں خدمات فراہم کیں

پیر 15 اپریل 2024 11:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمردان عمران خان یوسفزئی نے ریسکیو1122 مردان کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریسکیو1122مردان نے مجموعی طور پر 454حادثات میں خدمات فراہم کیں، جن میں 120 ٹریفک حادثات ،242 میڈیکل حادثات، ڈیلیوری کیسز 19، ڈوبنے کے 2،آگ لگنے کے 16 ،گرنے کے 20،گولی لگنےولڑائی جھگڑوں کے15اور دیگر مختلف نوعیت کے20 حادثات میں ریسکیومردان نے خدمات فراہم کیں۔

ان حادثات میں 21 افراد موقع پر یا ہسپتال پہنچنے پر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 مردان نے 439 افراد کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ ریفرل ایمبولینس سروس کے ذریعے 65 ایمرجنسیز کے دوران 61 مریضوں کو ضلع کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال جبکہ 4ایمرجنسیز میں ضلع سے باہر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :