سلامتی کونسل اجلاس ملتوی، چین نے ایرانی حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیدیا
اسرائیلی حملے نے ایران کو اسرائیلی سرزمین پر حملے کے لیے اٴْکسایا، وہ شیطانی نوعیت کا تھا،چینی مندوب مشرق وسطیٰ تباہی کے دہانے پر ہے، خطے کو تباہ کن جنگ کے خطرے کا سامنا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
پیر 15 اپریل 2024 11:05
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران اقوام متحدہ میں امریکا کے نائب مندوب رابرٹ ووڈ نے کہا کہ سلامتی کونسل ایران اور اس کے شراکت داروں سے حملے بند کرائے، اور ساتھ ہی ایران کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران یا اس کے آلہ کار، امریکا یا اسرائیل کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، جب کہ امریکا، آئندہ اقوام متحدہ میں ایران کو جوابدہ بنانے کیلئے مزید اقدامات کرے گا۔اجلاس میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے کہا کہ آپریشن مکمل طور پر اپنے دفاع کے حق میں کیا۔ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فوجی اہداف کو ڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تو ایران ردعمل کا حق استعمال کرے گا۔انہوں نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک کئی ماہ سے فلسطینی عوام کی نسل کشی کو جائز قرار دے رہے ہیں۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مندوب نے گزشتہ ماہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے ہی کے نتیجے میں اسرائیل کو جوابی کارروائی کے طور پر ایرانی حملے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب دائی بِنگ نے کہا کہ جس اسرائیلی حملے نے ایران کو اسرائیلی سرزمین پر حملے کے لیے اٴْکسایا وہ شیطانی نوعیت کا تھا۔ اسرائیل پر ایرانی حملے کے حوالے سے چینی قیادت کی طرف سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دائی بِنگ نے کہا کہ فریقین کو اب انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی لازم ہے تاکہ انسانی المیے کی راہ روکی جاسکتے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.