ایران کے میزائل اور ڈرونز مار گرانا اسرائیل کو مہنگا پڑ گیا

ایران کے ڈرونز اور میزائل مار گرانے پر اسرائیل کے ایک ارب ، 35 کروڑ ڈالر خرچ ہو گئے

پیر 15 اپریل 2024 11:05

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ایران کے میزائل اور ڈرونز مار گرانا اسرائیل کو مہنگا پڑ گیا ، اسرائیل کا ایک ارب ، 35 کروڑ ڈالر کا خرچہ آیا، پاکستانی روپے میں یہ رقم 378 ارب روپے بنتی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ میزائل اور ڈرون حملوں کو ناکام بنانے والے ایک ایرو میزائل کی قیمت 35 لاکھ ڈالر اور میجک وانڈ میزائل کی قیمت 10 لاکھ ڈالر ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملہ ناکام بنانے کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں کا خرچہ بھی اس میں شامل ہے۔واضح رہے ایران نے دو روز قبل 300 سے زیادہ میزائل اور ڈرونز سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا ، جس میں کئی اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ جبکہ اسرائیلی فوج نے درجنوں ایرانی میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔