سپیکر پنجاب اسمبلی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل( منگل کو) طلب کر لیا

پیر 15 اپریل 2024 11:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل(منگل کی) صبح گیارہ بجے طلب کیا ہے۔

(جاری ہے)

سپیکر کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔ اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا گیا ہے۔