دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

پیر 15 اپریل 2024 12:41

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 51 ہزار200 کیوسک اور اخرج 15 ہزار کیوسک، دریائے کابلمیںنوشہرہ کے مقام پرآمد98 ہزار 500 کیوسک اور اخراج98 ہزار500 کیوسک، خیرآباد پل آمد1 لاکھ3 ہزار200 کیوسک اور اخرج آمد1 لاکھ3 ہزار200 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 34 ہزار100 کیوسک اور اخراج25 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 14 ہزار600 کیوسک اور اخراج 9 ہزار700 کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد 73 ہزار300 کیوسک اور اخراج 68 ہزار800 کیوسک، چشمہ50 ہزار500 کیوسک اوراخراج 40 ہزار کیوسک، تونسہ آمد 38 ہزار100 کیوسک اور اخراج 38 ہزار100 کیوسک،گدو آمد35 ہزار 100 کیوسک اور اخراج35 ہزار100 کیوسک، سکھر آمد 29 ہزار100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 600کیوسک، کوٹری آمد 5 ہزار500 کیوسک اور اخراج300 کیوسک،تریموںآمد 2 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 0 کیوسک ، پنجند آمد 4 ہزار300 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارد کیا گیا۔

(جاری ہے)

آبی ذخائر میں تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،پانی کی موجودہ 1418.22 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.243ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ،پانی کی موجودہ سطح 1108.20 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.517 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.80 فٹ ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.179 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔