Live Updates

بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 15 اپریل 2024 13:55

بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں(کل) بروز منگل تک توسیع کردی ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سوموار کو سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلا کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا او ر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانتوں پر چھ دن میں فیصلہ کا حکم دیا تھا ،دیگر چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 نے چار مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات