بینک کی زمین پر غیر قانونی قبضے کے کیس ،پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 15 اپریل 2024 16:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) اینٹی کرپشن عدالت نے بینک کی زمین پر غیر قانونی قبضے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا کی عبوری ضمانت میں 18اپریل تک توسیع کر دی ۔اینٹی کرپشن عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ندیم عباس بارا عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے ۔ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ مقدمے کا ریکارڈ نہیں آیا لہٰذا ضمانت میں توسیع دی جائے۔ جس پر عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 18اپریل تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ندیم عباس بارا سمیت دیگر کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔