مردان پولیس کی کارروائیاں ،منشیات وغیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 3 ملزمان گرفتار

پیر 15 اپریل 2024 17:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور غیرقانونی اسلحے رکھنےپر 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان مردان پولیس کے مطابق تھانہ پارہوتی پولیس ٹیموں نے ایس ایچ او ریاض خان کی قیادت میں کارروائیوں کے دوران تین ملزمان عرفان ، اعجازاور اسد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 93 گرام آئس، 1 بوتل شراب، 1کلاشنکوف، 1 پستول معہ 55کارتوس برآمد کرلئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔