لیویز فورس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے ،ایس ایچ او لیویز تھانہ سوراب

پیر 15 اپریل 2024 17:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر سوراب و اسسٹنٹ کمشنر گدر کی ہدایت پر لیویز فورس سوراب کی سنیپ چیکنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او لیویز تھانہ سوراب الطاف حسین نے لیویز فورس کے ہمراہ سب ڈویژن گدر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتے ہوئے اچانک ناکہ لگا کر چیکنگ کی۔ مختلف علاقوں میں قائم لیویز پٹرولنگ و چوکیوں کا دورہ کرکے لیویز اہلکاروں کی حاضریاں چیک کیں ۔ سنیپ چیکنگ کا مقصد امن و امان برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔ لیویز فورس عوام کےجان و مال کی محافظ ہے اسطرح کی چیکنگ جاری رہیں گی۔