نوشکی میں مسافروں کا قتل غیر انسانی فعل اور ناقابل معافی جرم ہے، طاہر محمود خان

پیر 15 اپریل 2024 17:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سابق صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان نے نوشکی میں بے گناہ انسانوں کو بے دردی سے قتل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں عیدالفطر کےدنوں میں اس طرح گھناؤنے عمل اور بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے کی ہمارا اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے بیان میں سابق وزیر تعلیم طاہر محمود خان نے کہا کہ نوشکی میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر اظہار افسوس کرتا ہوں،واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو ہرگز معاف نہ کیا جائے،طاہر محمود خان نے کہا کہ مسافروں کا قتل غیر انسانی فعل ، ناقابل معافی جرم ہے دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :