راولپنڈی: انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 47 احاطے سیل ، 47 ایف آئی آر درج

پیر 15 اپریل 2024 17:36

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے یکم جنوری سے اب تک انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 47 احاطے سیل اور 47 ایف آئی آر درج کیں۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر وبائی امراض کی روک تھام اور کنٹرول ڈاکٹر سجاد محمود نے پیر کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کے تعاون ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 112 کو چالان جبکہ199,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر سجاد نے بتایا کہ اس سال ضلع میں تقریباً چار تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2022 اور 2023 میں یہ تعداد دو تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان ڈور سرویلنس کے دوران ٹیموں نے 1,177,167 گھروں کو چیک کیا ، 2,254 مقامات پر لاروا پایا گیا جبکہ آؤٹ ڈور سرویلنس کے دوران 305,512 مقامات کی چیکنگ کی گئی جبکہ 557 مقامات پر لاروا پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے موجودہ سپیل نے ڈینگی لاروا کا خطرہ بڑھا دیا ہے ،محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہےجس سے ہنگامی بنیادوں پر نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر سجاد نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ کباڑخانوں، سکولوں اور زیر تعمیر عمارتوں پر نظر رکھیں اور کوئی جگہ گیلی یا کھڑا پانی نہ چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :