مانسہرہ، میرج ایکٹ کے قانون پر عمل درآمد کیلئے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کی ڈپٹی کمشنرکوبریفنگ

پیر 15 اپریل 2024 19:01

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) میرج ایکٹ ون ڈش اور میرج ایکٹ کے قانون پر عمل درآمد کے لیے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے ڈپٹی کمشنر کو میرج ایکٹ کے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے جلد ازجلد شادی ہال ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کی ہدایات جاری کردیں۔ مہنگائی کے دور میں عام آدمی کے لیے شادی کا ولیمہ دینا مشکل ہو گیا ہے۔کھانے کے مینیو میں طرح طرح کی کئی ڈشز ہوتی ہے جو فضول خرچی میں آتی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان کا یہ اقدام مانسہرہ کی عوام کے لیے تحفہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :