موٹروے پولیس کی عید الفطر پر کارروائیاں ، کرائے کی مد میں وصول کیا گیا 39لاکھ سے زائد کرایہ مسافروں کو واپس دلوادیا

پیر 15 اپریل 2024 19:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الفطر پر اوور چارجنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران مسافروں سے کرائے کی مد میں وصول کیا گیا 39لاکھ سے زائد کرایہ مسافروں کو موقع پرواپس دلوادیا ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری نے بتایا کہ 2,717 پبلک سروس گاڑیوں کو زائد کرایہ وصول کرنے جبکہ اوور لوڈنگ پر 4,218 پبلک سروس گاڑیوں کو11ملین سے زائد جرما نے عائدکئے گئے۔آئی جی نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی گئی،ہماری اولین ذمہ داری مسافروں کی حفاظت اور محفوظ سفر ہے۔

متعلقہ عنوان :