ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں 4 دن کی توسیع

سیلز ٹیکس ،فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 اپریل مقرر

پیر 15 اپریل 2024 20:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں 4 دن کی توسیع کردی۔ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں 4 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی مدت بڑھا دی گئی ہے اور آخری تاریخ 18کی بجائے 22 اپریل کر دی گئی ہے۔چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے اس حوالے سے ایف بی آر کے تمام فیلڈ فارمیشنز کو خط لکھ کر ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :