قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ افسران کے ناموں کا اعلان

پیر 15 اپریل 2024 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کیلئے پینل آف پریذائیڈنگ افسران کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیرکو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر ایازصادق نے کہاکہ قومی اسمبلی کے موجودہ سیشن کے دوران سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکی عدم موجودگی میں شیخ آفتاب احمد، جنید انوار، سید نوید قمر، شیرعلی ارباب، سید امین الحق اور شہلا رضا اجلاس کی صدارت کر سکیں گی۔