جوہرآباد پٹرولنگ پولیس پوسٹ جہلم برج کی کارروائی،2ملزمان گرفتار اورمنشیات برآمد

پیر 15 اپریل 2024 20:27

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) جوہرآباد پٹرولنگ پولیس پوسٹ جہلم برج نے کارروائی کرکے2ملزمان کو گرفتارکرلیااورمنشیات برآمد کرلی ہے،جوہرآباد پٹرولنگ پولیس پوسٹ جہلم برج نے دوران ناکہ بندی شاہ پور کے محمد حسین سے18لیٹر شراب برآمدکر لی ہے،محمد حسین کےخلاف شراب فروشی کے الزام میں امتناع منشیات ایکٹ کے تھانہ خوشاب میں مقدمہ درج ، ناکہ بندی کے دوران ای پولیس ایپ کے ذریعے ضلع بھکر کے رہائشی ایک خطرناک اشتہاری مجرم محمد رفیق کو بھی قانون کی گرفت میں لے کر حوالات میں بند کر دیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :