کراچی، نجی بینک ملازمہ سے بیگ چھینے والا ملزم گرفتار، پسٹل اور چھینی ہوئی رقم برآمد

پیر 15 اپریل 2024 20:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) کھوکھرآپار پولیس نے نجی بینک ملازمہ کا بیگ چھیننے کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے ایک پسٹل اور چھینی ہوئی رقم برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس پی کورنگی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خاتون ملازمہ بینک کی ماہانہ قسط لینے کھوکھرآپار سعودیہ کالونی پہنچی جہاں ملزم راشد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر خاتون سے بیگ چھینا اور فرار ہوگیا تھا، بیگ میں 77ہزار روپے تھے۔بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے درجنوں ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتوں کا انکشاف کیاہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :