خیبرپختونخوامیں16سی21اپریل تک مزید بارشوں کاامکان

پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا

پیر 15 اپریل 2024 20:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا میں آج سے مزید بارشوںاور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں 16اپریل سے مزید بارشوںو تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مسلسل تیز بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اور فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید تیز بارشوں سے نشیبی علاقوں میں طغیانی جبکہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے، حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت، بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 21 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :