سینئرممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ای رجسٹریشن بارے اہم اجلاس

پیر 15 اپریل 2024 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ای رجسٹریشن بارے اہم اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ایک چھت تلے تمام اراضی سہولیات کی فراہمی کا منصوبہ پیش کیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور پیلرا حکام سیکرٹری ایس اینڈ سی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے اجلاس کو اراضی ریکارڈ سنٹرز اراضی سہولیاتی مراکز میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔

ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے اراضی مراکز کے پی سی ون کا جائزہ لیا۔ ایل ڈی اے حکام نے ایس ایم بی آر کو پروپوزڈ اراضی سنٹر میں سہولیات پر بریفنگ دی۔ فیز ون میں 11 اور فیز ٹو میں 31 سہولیاتی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ ماڈل ای رجسٹریشن سنٹر،اراضی ریکارڈ سنٹر،بورڈ آف ریونیو ٹیکس کولیکشن سنٹرز اور ایل ڈی پلازہ میں اراضی سہولیاتی مراکز قائم کرنے کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ممبر ٹیکس زمان وٹو نے ٹیکس برانچ کی سروسز بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رجسٹریشن آف ڈیڈڈز،ٹیکس ،فیس ریکارڈنگ آف سٹیٹمنٹس،فرد کا اجرائ کی سہولیات میسر ہوں گی۔ ٹیکس کولیکشن کی مد میں سٹیمپ ڈیوٹی ،ایگریکلچرل انکم ٹیکس،میوٹیشن فیس،اور لیز شامل ہوں گے۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے کمشنر لاہور کو جلد کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ایس ایم بی آر نے اراضی سنٹرز میں شفافیت کو یقینی بنانے کے احکامات بھی دیے۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات بھی کیں۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ ایک چھت تلے اراضی کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ مقررہ مدت میں بلاتاخیر ورکنگ کو مکمل کریں۔