وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری

پیر 15 اپریل 2024 21:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 3 روز سے بارش کا سلسلہ اتوار کی شب رات گئے تک تواتر کے ساتھ جاری رہا جس کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے بلوچستان کے علاقے ہرنائی کا بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع رہا مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے کھڑی فصلوںاور باغات کو شدید نقصان پہنچا مختلف علاقوں میں مکانات رابطہ سڑکوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع آبر الود رہے گا۔

(جاری ہے)

ژوب،شیرانی،بارکھان،موسی خیل،کوہلو،سبی،لورالائی،زیارت، کوئٹہ،چمن،پشین،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،قلات،مسلم باغ،ہرنائی،میں آندھی،تیز ہواؤں،اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے چند مقامات پر موسلادھار بارش /ژالہ باری بھی متوقع کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ ر،قلات میں کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ،سبی میں کم سے کم درجہ 28ڈگری سینٹی گریڈ ،نوکنڈی میں کم سے کم درجہ 30ڈگری سینٹی گریڈ ،تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں جیوانی میں 26اور گوادر میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔