بین الصوبائی رابطہ وزارت سپورٹس میں اہمیت رکھتی ہے، اٹھارویں ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ وفاق کوارڈینیشن سے بھی جائے،احسن اقبال

پیر 15 اپریل 2024 21:59

بین الصوبائی رابطہ وزارت سپورٹس میں اہمیت رکھتی ہے، اٹھارویں ترمیم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ میرے لیے اعزاز کی بات کہ وزیر اعظم نے مجھے یہ ذمہ داری دی ہے،بین الصوبائی رابطہ وزارت سپورٹس میں اہمیت رکھتی ہے، اٹھارویں ترمیم کا مطلب یہ نہیں کہ وفاق کوارڈینیشن سے بھی جائے،وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزارت بین الصوبائی رابطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی کوارڈینیشن نہ ہو تو نیشنل پوٹینشل یکجا نہیں ہوتا، سپورٹس اور ٹورزم بین الصوبائی رابطہ کے اہم شعبے ہیں، انہوںنے کہا کہ نیشنل ٹورزم کونسل کا قیام ضروری ہے، پاکستان سپورٹس بورڈ کو بھی مظبوط کرنے کی ضرورت ہے، ایشین گیمز میں پاکستان ہمیشہ 10 سے 12 میڈلز لے آتا تھا، آج ایشین گیمز میں پاکستان کا نام و نشان نہیں ہے، ہمیں 2025 کو کھیلوں کے احیائ کا سال ڈکلیئر کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کے انعقاد کے لیے ممالک نے اربوں ڈالرز انویسٹ کیے، صرف ممالک یہ چاہتے ہیں کہ وہ کھیلوں کے ذریعے اپنے ملک کو پروموٹ کر سکیں، ہمیں نیشنل انٹرنشپ پروگرام کو اس سال بڑے پیمانے پر لانچ کرنا ہوگا، پاکستان صرف 700 ملین لیٹر دودھ ایکسپورٹ کرتا ہے، اسرائیل 13 ہزار ملین لیٹر دودھ ایکسپورٹ کرتا ہے۔دنیا میں دودھ کی اوسطا ایکسورٹ 11 ہزار ملین لیٹر ہے، انڈیا میں اگرچہ گاو ماتا ہے لیکن بیف ایکسپورٹ میں وہ آگے ہے، ض*کوئی ملک ہمارا گوشت لینے کو تیار نہیں ہے، وفاقی حکومت کی کل آمدنی 7 ہزار ارب روپے ہے، اس سال پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی 8 ہزار ارب روپے کرنی ہے، پاکستان کو قرض کی ادائیگی ادھار ہیسے لیکر کرنی پڑے گی۔