بلوچستان میں حکومت سازی ،ن لیگ اور پی پی میں ڈیڈ لاک

ن لیگ نے معاہدے سے زائد وزارتو ںکا مطالبہ کیا ہے،ذرائع

پیر 15 اپریل 2024 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا،کابینہ فارمولے پر اتفاق نہ ہو سکا، زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا معاہدے سے زائد وزارتوں کا مطالبہ کیا ہے ،پی پی کی جانب سے معاہدے پر من وعن عملدرآمد پر زوردیا،آئند دو روزمیں بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔