فیصل آباد، اوباش افراد نے شادی کے روزدلہن کو اغواء کرلیا

پیر 15 اپریل 2024 22:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) تھانہ غلام محمد آباد کے علاقہ غوثیہ آباد میں اوباش افراد نے شادی کے روزدلہن کو اغواء کرلیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے دلہن کی بازیابی کیلئے ملزمان رضوان وغیرہ کی تلاش شروع کردی‘ محلہ غوثیہ آباد گلی نمبر1کے رہائشی ریاض احمد نے بتایا کہ اسکی بیٹی اقصیٰ کی شادی 14اپریل 2024ء کو ہونا قرارپائی تھی دوروزقبل رسم مہندی کی تقریب تھی اورتمام رشتہ داروں کے ہمراہ اقصیٰ بی بی کی ہنسی خوشی مہندی کی تقریب منعقد ہوئی اور14اپریل اسکی بیٹی اقصیٰ نماز ادا کرنے کیلئے اٹھی تو اوباش افراد گھرمیں داخل ہوئے اورزبردستی اسکی بیٹی کو اٹھاکر لے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویہ کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :