پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 62 گیس کنکشنزمنقطع،15 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

پیر 15 اپریل 2024 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید 62 گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 15 لاکھ سے زائد کے جرمانیبھی عائد کیے گئے ۔ترجمان کے مطابق لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1 گیس کنکشن ںبہاولپور میں غیر قانونی استعمال پر 2جبکہ کمپریسر کے استعمال پر بھی 1گیس کنکشن منقطع کیا گیا۔

ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 11 ،پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 21 کنکشنزمنقطع اور 5 لاکھ 60 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ساہیوال میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 3 ،فیصل آباد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2 کنکشنزمنقطع جبکہ1 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔

(جاری ہے)

گجرانوالہ میں کاروائی کے دوران غیر قانونی استعمال پر 4جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1گیس کنکشن منقطع اور 4 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔گجرات میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 4 گیس کنکشزمنقطع جبکہ 310روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اسلام آ باد میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 1،راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 6 کنکشنزمنقطع جبکہ1 لاکھ 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیا گیا ۔مردان میں ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 5 گیس کنکشنزمنقطع اور 3 لاکھ کے جرمانے بھی بھی عائد کیے گئے ۔