بانی پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں ایک روزہ توسیع

پیر 15 اپریل 2024 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل ( منگل ) تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہائوس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں ایک روز کی توسیع کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا بھی حکم دے دیا۔