ایرانی میزائل مار گرانے کے آپریشن میں اردن کی شہزادی شریک تھی

پیر 15 اپریل 2024 22:58

عمان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) اردن کے شاہ حسین ثانی مرحوم اور ملکہ نور کی بیٹی شہزادی سلمٰی کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ اسرائیل پر حملے کے لیے اڑائے گئے ایرانی ڈرونز کو مار گرانے کے عمل میں شریک تھی۔ یہ خبر مکمل طور پر فیک ہے مگر انٹرنیٹ پر بہت تیزی سے گردش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل مٰیڈیا پلیٹ فارم X پر اپ لوڈ کی جانے والی متعدد پوسٹوں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادی سلمٰی نے (جو شاہ حسین ثانی مرحوم اور ملکہ نور کی اولاد میں تیسرے نمبر پر ہیں) اردن کی حدود میں داخل ہونے والے ایرانی ڈرونز مار گرائے تھے۔

فیک خبر کے ساتھ شہزادی سلمٰی کی جو تصویر وائرل ہوئی ہے وہ دراصل غزہ کے لیے امداد گرانے کے مشن میں شمولیت کے وقت کی ہے۔اردنی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز اور میزائل مار گرائے تھے۔ اس سلسلے میں امریکا اور برطانیہ کی افواج نے اردن کی معاونت کی تھی۔ یاد رہے کہ 2020 میں شہزادی سلمٰی نے قومی فضائیہ میں تھوریٹیکل اور پریکٹیکل پائلٹ ٹریننگ مکمل کرکے اردن کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔