سڈنی کے گرجاگھرمیں چاقوبردار شخص کے حملے میں پادری سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے

پیر 15 اپریل 2024 23:07

ٍسڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے گرجاگھر میں چاقو بردار شخص کے حملے میں پادری سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔گرجا گھر میں پادری پر حملہ تقریر کی لائیو اسٹریمنگ کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں گہرے رنگ کے کپڑوں میں ملبوس شخص کو پادری کے پاس جاتے اور چاقو کے وار کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد چرچ میں موجود لوگ حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرتے نظرآتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :