ٌ شوہر نے گھریلو ناچاکی پر چار بچوں کی ماں کو سوتے ہوئے گلے پر چھری پھیر کر قتل کر کے فرار

پیر 15 اپریل 2024 20:35

dمیرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) شوہر نے گھریلو ناچاکی پر چار بچوں کی ماں کو سوتے ہوئے گلے پر چھری پھیر کر قتل کر کے فرار ہو گیا، اطلاع پر پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا، تفصیلات کے مطابق محمود آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع بخاری ٹاؤن میں شوہر یاسین راجپوت نے سوتے ہوئے اپنی بیوی 4 بچوں کی ماں رخسانہ راجپوت کے گلے چھری پھیر کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ملزم کے بھائی ناصر راجپوت نے پولیس کو بتایا کہ بھائی اور بھابھی میں دو دن سے معمولی بات پر ناراضگی چل رہی تھی نماز فجر سے قبل بھائی نے بھابھی پر حملہ کیا اور ان کے گلے پر وار کیا میں اٹھا تو دیکھا کہ بھائی یاسین کے ہاتھ میں چھری تھی اور بھابھی کا گلا کٹا ہوا تھا اور میں نے اپنے بھائی کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ مجھے دھکا دے کر فرار ہو گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی محمود آباد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر خاتون کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاکی کے باعث پیش آیا ملزم فرار ہے اسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :