ٌآئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے آج سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا

پیر 15 اپریل 2024 20:35

oراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے آج منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

انتطامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف کل سے سپلائی بند رہے گی، ایسوسی ایشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل گلگت بلتستان،راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں معطل رہے گی، ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائے گی، ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا، پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا، میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے، ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔