۵نوشہرہ خیرآباد جی ٹی روڈ پر واقع چپس فیکٹری کو ڈاکووں نے لوٹ لیا،ڈاکووں کی چوکیدار کو باندھ کر لوٹ مار

پیر 15 اپریل 2024 20:35

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) نوشہرہ خیرآباد جی ٹی روڈ پر واقع چپس فیکٹری کو ڈاکووں نے لوٹ لیا،ڈاکووں نے چوکیدار کو باندھ کر لوٹ مار کیا،عید کے دنوں تین دوست نہانے کیلئے مندوخیل میں واقع آبشار پر گئے تھے دو کلاشنکوفوں سے لیس ڈاکووں نے یرغمال بناکر ان سے پچاس ہزار نقدی اور تین قیمتی لاکھوں کے موبائل فونز چھین کر لے گئے اس واقعہ پر خیر آباد اور صابرآباد پولیس چوکیوں کے درمیان حدود کا آپس میں تنازعے کا معاملہ چل رہا ہے،سنگم ہوٹل کے قریب جی ٹی روڈ پر ڈاکووں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے محنت کش مزدور کو بھی انصاف نہ مل سکا، مزدور سے ڈاکووں نے سات سو روپے چھین کر انہیں فائر بھی مارا تھا،خیرآباد میں دو مہینے قبل چوری ہونے والے چار اسٹریلین گائے تاحال برآمد نہ ہوسکی نہ مقدمہ درج ہوا،نہ کارواء ہوء،گائے کے مالکن خاتون انصاف کیلئے پولیس لائن پہنچ گء تھی اور باقائدہ درخواست دیکر وہی درخواست افسران کے دستخطوں کے ساتھ چوکی دوبارہ واپس آچکی ہیں لکن کارواء نہیں ہوء۔

(جاری ہے)

خاتون نے وزیراعلی' سے انصاف کی اپیل کی ہیں۔