ٌسگے چھوٹے بھائی نے بیٹے کا گھر برباد کرنے پر بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا

پیر 15 اپریل 2024 20:35

ٹ*نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) نوشہرہ نظام پور خون سفید ہوگیا۔سگے چھوٹے بھائی نے بیٹے کا گھر برباد کرنے پر بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے موت کے گھات اتار دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول درویش گل کئی ہفتوں سے اپنے بھتجے ملزم واحد کے سسر اور اس کی ناراض بیوی کے درمیان راضی نامہ کی کوشش کررہاتھا مگر ملزم واحد اور اس کی بیوی کا راضی نامہ نہ ہونے پر چھوٹے بھائی ملزم خانزاد گل اور ملزم بھتجے واحد نے بڑے چچا مقتول درویش گل کے گھر جاکر زبانی تکرار کے بعد اندھا دھن فائرنگ کرکے بزرگ چچا کو موت کے گھات اتار دیا۔

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں پوسٹ مارٹم کے بعدمقتول کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ نظام پور میں مقتول کامقدمہ مقتول کے سکے بھائی اور بھتجے کے خلاف درج کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :