aبانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع

پیر 15 اپریل 2024 20:35

آ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہائوس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لئے۔ لاہور ہائیکورٹ نے عبوری ضمانتوں پر فیصلہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے، چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے۔