-ایکسین واپڈا باغبان پورہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف ائی اے کے حوالے کر دیا گیا

پیر 15 اپریل 2024 20:35

\لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نی32 ہزار بجلی صارفین کو بلوں میں فی کس 600 زائد یونٹ ڈالنے اورخزانے کو 48 کروڑ روپے کے نقصان کے مقدمے میں ایکسین واپڈا باغبان پورہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف ائی اے کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل کے مطابق ملزم رب یار نے 2021 اور 2022 میں بجلی کے زائد یونٹس ڈالے، جو شہری سو یونٹس سے کم استعمال کرتے تھے انکو بھی چھ چھ سو یونٹس ڈالے گئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کر لی۔