عیدالفطر پر کراچی کے تفریحی مقامات فعال رہے، بہتر ب اقدامات پر شہری خوش

پیر 15 اپریل 2024 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران شہریوں کی بڑی تعداد کراچی چڑیا گھر، سفاری پارک اور لانڈھی کورنگی چڑیا گھر پہنچی اور بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے فراہم کی گئیں جدید تفریحی سہولیات سے محظوظ ہوئی ۔شہریوں نے میئر کراچی کی جانب سے تفریحی مقامات کو فعال اور بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عید جیسے پرمسرت تہوار پر شہر کے بڑے تفریحی مراکز پر بہتر سہولیات کو یقینی بنانا اور اس کے لئے پیشگی انتظامات کرنا قابل تحسین عمل ہے جسے آئندہ بھی جاری رہنا چاہیئے کیونکہ یہ کراچی کی روایت رہی ہے کہ عید اور دیگر تہواروں کے موقع پر شہری تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں اور یہاں گزارے ہوئے خوشگوار لمحات ان کے لئے قیمتی یادیں بن جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی خصوصی ہدایت پر کراچی چڑیاگھر عید کی چھٹیوں میں عوام کے لئے کھلا رہا اور یہاں تمام انتظامات مکمل رہے جبکہ عید کے روز شہریوں کے لئے پلے لینڈ اور دیگر تفریحی سہولیات کے افتتاح کے باعث لاکھوں شہری عید کے تینوں دن چڑیا گھر اپنی فیملی کے ہمراہ آئے جس سے چڑیا گھر کی رونقیں دوبالا ہوگئیں۔چڑیا گھر کی طرح سفاری پارک بھی عید کے دنوں میں شہریوں سے بھر رہا جہاں رمضان المبارک سے قبل میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایت پر سفاری پارک کی اندرونی سڑکوں، ریستوران، گھڑ سواری، ڈائنو پارک، زپ لائن اور شوٹنگ رینج کی سہولیات فراہم کردی گئی تھیں چنانچہ ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شوٹنگ رینج، گھڑ سواری، زپ لا ئن کی سہولیات کا لطف اٹھایا اور ڈائنو پارک میں طویل القامت ڈائنو سار کے مجسمے اور ہوا میں معلق جنگلی پرندوں کو دیکھا ۔

سفاری پارک میں شوٹنگ رینج کے لئے تربیت یافتہ عملے کے ساتھ مختص الگ جگہ پر شہری اپنی پسندیدہ بندوق کے ساتھ نشانے بازی کی مشق کرتے دکھائی دیئے، مردوں کے ساتھ خواتین نے بھی شوٹنگ رینج اور گھڑ سواری کی سہولیات کا لطف اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :