وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری

24گھنٹوں کے دورا ن 09جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

پیر 15 اپریل 2024 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری ہیں ، گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن 09جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جن کی مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشز سید شہزاد ند یم بخاری کے خصوصی احکاما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن09 جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ شالیمار پولیس نے ملزم مہتاب شاہ کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد نا ئن ایم ایم پستول برآمد کرلیا، تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے دو ملزمان رحمان اور عمران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد نا ئن ایم ایم اور ایک عدد تیس بور پستول بر آمد کرلیا، تھا نہ سمبل پولیس نے دو ملزمان شراب خان اور میر حسن گل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بورپستول برآمد کرلئے، تھا نہ تر نو ل پولیس نے ملزم محمد طلحہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,155گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ انڈسٹریل ایر یا پولیس نے ملزم سہیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1,290گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ کر پولیس نے دو ملزمان زاہد اللہ اور شعبان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیے، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔