آئندہ سال سے تمام مارکیٹوں میں عید فیسٹیول بازار لگائے جائیں گے، صدر آئی سی سی آئی

پیر 15 اپریل 2024 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور وہ اس کی سہولت کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آبپارہ مارکیٹ میں چاند رات پر عید فیسٹیول بازار کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی آئی نے ٹریڈرز ویلفئر ایسوسی ایشنز کے تعاون سے پانچ مختلف مقامات پر عید فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ڈپٹی کمشنر نے صارفین کے فائدے کیلئے عید فیسٹیول بازاروں کے انعقاد پر آئی سی سی آئی اور ٹریڈرز ویلفئر ایسوسی ایشنز کی تعریف کی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد کی قدیم ترین مارکیٹ ہے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر معیشت کو بہتر بنانے میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے اور آئی سی سی آئی کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکومتی محکموں کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر بھی زور دیا کہ وہ تجاوزات کے خاتمے اور تاجروں کو ان کے کاروبار کے لئے موزوں ماحول فراہم کرکے مارکیٹ کی خوبصورتی پر توجہ مرکوز کرے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اپنے کاروبار اور خاندانی ذمہ داریوں کی قربانی دے کر تاجروں کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو انتہائی قابل ستائش ہے۔

انہوں نے دارالحکومت میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے آئی سی سی آئی کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر تمام سرکاری اداروں اور تاجروں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ اگلے سال سے دارالحکومت کی تمام مارکیٹوں میں عید فیسٹیول بازاروں کا انعقاد کیا جائے گا۔آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری کو تاجروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر سراہا۔

انہوں نے تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل پر قابو پانے کے لئے آئی سی سی آئی کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے کہا کہ تاجر اپنے حقوق کے لئے اپنی منصفانہ جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی کو بھی ان کی صفوں میں دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر ٹریڈرز ویلفئر ایسوسی ایشن آبپارہ کی جانب سے ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن، صدر آئی سی سی آئی احسن ظفر بختاوری اور ایس ایس پی ٹریفک سرفراز وی کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔ لکی ڈراز کے ذریعے صارفین میں انعامات بھینتقسیمنکیینگئے۔