راولپنڈی، نصیرآباد پولیس کا کشمیر لائن اورگردونواح میں سرچ آپریشن

سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی گئی

پیر 15 اپریل 2024 20:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) نصیرآباد پولیس کا کشمیر لائن اورگردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن میں گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس کا کشمیر لائن اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 13گھروں، 15دوکانیں، 21کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور186 افراد کے کوائف چیک کیے گئے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصرکی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :