لاپتہ افراد کا مسئلہ روز بروز شدت اختیار کرتا جارہا ہے ،آئین کے مطابق حل تلاش کیا جائے،تر جما ن نیشنل پا ر ٹی

پیر 15 اپریل 2024 21:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ روز بہ روز شدت اختیار کرتا جارہا ہے آئین کے مطابق اس کا حل تلاش کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان نیشنل پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ آئے روزقومی شاہرائیں بند ہونے سے لوگ شدید مسائل و مشکلات کا شکار ،معمولات زندگی شدید متاثر ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ملکی آئین میں تمام مسائل کا آئینی و قانونی حل موجود ہے حکمران ملکی آئین و قانون کی حکمرانی پر یقین کرتے ہوئے گرفتار تمام لاپتہ افراد کو عدالتوں میں پیش کریں، لاپتہ افراد کے منظر عام پر آنے سے ان کے خاندانوں کی تسلی ہو گی اور عام مسافروں مریضوں خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔ترجمان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ انسانی حقوق سے متعلق ہے جس سماج میں انسانی حقوق کی پاسداری نہ ہو اس میں انصاف کا ہونا ممکن نہیں۔ ریاست اپنی آئینی و قانونی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :