قمبر شہداد کوٹ، ڈکیتوں نے کباڑی کو لوٹ لیا ، دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار

پیر 15 اپریل 2024 21:10

قمبر شہدادکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) قمبرشہداد کوٹ میں ڈکیتوں نے کباڑی کو لوٹ لیا ، ملزمان کباڑی سے دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

قمبر شہداد کوٹ میں ڈکیتی کا واقعہ سامنے آگیا ، تھانہ قمبر سٹی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔ملزمان کباڑی سے 10 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ، دوران ڈکیتی ملزمان کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا۔کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس ابتک ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :