سوات ،مویشی خانہ کی چھت گرنے سے 40بھیڑبکریاں ہلاک ہوگئیں

پیر 15 اپریل 2024 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے شوخدڑہ میں مویشی خانہ کی چھت گرنے سے 40بھیڑبکریاں ہلاک ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق سید افضل نامی شخص کے مکان کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں اس کی 40بھیڑبکریاں ہلاک ہوگئیں جبکہ 19بھیڑبکریوں کو شدید زخمی حالت میں نکال کر ذبح کردی گئی ہیں ،متاثرہ مالک کے مطابق اس کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :