احسن اقبال نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا عہدہ سنبھال لیا
کھیلوں میں گروہ بندی ختم کرنی چاہئے ،سپورٹس بورڈ کی تنظیم نو ،وفاق ،صوبوں کے تمام اداروں کی صلاحیتوں کو یکجا کرنے کی ضرورت ہے، فاقی وزیر
پیر 15 اپریل 2024 22:00
(جاری ہے)
ماجد خان اورجہانگیر خان سمیت 10سے 15بڑے کھلاڑیوں کو بورڈ میں شامل کیا جائے۔
ارشاد ندیم کیانی کے کہا کہ قومی سطح پر کھلاڑیوں کو پذیرائی نہیں ملتی،ساتھ ایشین گیمز اس وقت ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 2024 میں ہونا تھیں جو اب ممکن نہیں اور اب یہ گیمز 2025میں ہوں گی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے نارووال سپورٹس منصوبہ تباہ کیا اور ڈھائی ارب صرف سپورٹس بورڈ کی وجہ سے لاگت بڑھی۔ احسن اقبال نے کہاکہ اب دوبارہ پیسے دوں گا لیکن اب کھانچے نہیں ہوں گے۔ سیکرٹری آئی پی سی نے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ رانڈ میچ میں بھی رکاوٹیں ڈالی گئیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ ورلڈ کپ کے انعقاد کے لئے دیگر ممالک نے اربوں ڈالرز انویسٹ کئے، اور چاہتے ہیں کہ وہ کھیلوں کے ذریعے اپنے ملک کو پروموٹ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نیشنل انٹرن شپ پروگرام کو اس سال بڑے پیمانے پر لانچ کرنا ہوگا، پاکستان صرف 700 ملین لیٹر دودھ ایکسپورٹ کرتا ہے، اسرائیل 13 ہزار ملین لیٹر دودھ ایکسپورٹ کرتا ہے، دنیا میں دودھ کی اوسطا ایکسورٹ 11 ہزار ملین لیٹر ہے، بھارت میں اگرچہ گائو ماتا ہے لیکن بیف ایکسپورٹ میں وہ آگے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک ہمارا گوشت لینے کو تیار نہیں ہے، وفاقی حکومت کی کل آمدنی 7 ہزار ارب روپے ہے، اس سال پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی 8 ہزار ارب روپے کرنی ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کو قرض کی ادائیگی ادھار پیسے لے کر کرنا پڑے گی، کھیلوں میں اب ٹاپ کوالٹی کی ہیومن ریسورس لائیں گے۔ سیکرٹری نے کھیلوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی ابھی تک کوئی باڈی نہیں ہے، پانچ سال سے فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات نہیں ہورہے، فیفا نے نارملائزشن کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد گیمز کے نام سے گیمز منعقد کروانے کا فیصلہ کیاہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن چیف وزیر اعظم ہیں اور طارق بگٹی کو وزیر اعظم نے صدر بنایا۔ طارق بگٹی کی فیڈریشن ہی قانونی فیڈریشن ہے اور شہلا رضا نے متوازی فیڈریشن بنالی ہے۔ شہلا رضا نے غیر قانونی طور پر کیمپ بھی انانس کر دیا ہے۔ طارق بگٹی نے بھی اس حوالے سے کیمپ کا اعلان کیا ہے۔ طارق بگٹی ہی قانونی صدر ہاکی فیڈریشن ہیں۔2025کو سپورڑٹس کا احیا کا سال قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی سلسلے سے نیشنل گیمز کی تیاریاں شروع کر دینی چاہئے۔ سیف گیمز کی بھی بھرپور تیاری شروع کر دینی چاہئے، پاکستان کو سافٹ امیج کا ایک موقع ملے گا اور عالمی سطح پر مقابلے کرا سکتے ہیں ،یہ پوری دنیا کو دکھانا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ اس سال نیشنل انٹرن شپ پروگرام شروع کیا جائے تاکہ نوجوانوں کی بے روزگاری کو ختم کیا جائے،نوجوانوں کو مختلف روزگار دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.