Live Updates

نعیم پنجوتھا کا بشری بی بی کے بیڈ اور واش روم میں کیمرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پیر 15 اپریل 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے بشری بی بی کے بیڈ اور واش روم میں کیمرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بشری بی بی کے بیڈروم اور واش روم میں خفیہ کیمرے لگائے گئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی پرائیویسی پر حملہ کیا گیا ہے، جج صاحب نے اٹک جیل جا کر کیمروں کی تصدیق کی، ہم عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ اس معاملے پر کمیشن بنایا جائے اورکیمرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی اہلکار یا مجسٹریٹ کی ڈیوٹی لگائی جائے جو جاکر کیمروں کو دیکھے، مجسٹریٹ ان کیمروں کو ہٹائے،ان کی تصاویر بنائے ۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات