جامعہ اشرفیہ لاہور میں حج تربیتی پروگراموں کا آغاز 21اپریل سے ہوگا

پیر 15 اپریل 2024 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) جامعہ اشرفیہ لاہور میں حسب سابق سالانہ حج تربیتی پروگرام 21 اپریل سے 26 مئی تک ہر اتوار کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک منعقد ہونگے ،ان پروگراموں میں سرکاری اور پرائیویٹ طورپرحج پر جانے والے عازمین شرکت کر یں گے، مہتمم حافظ فضل الرحیم ، پروفیسر محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا سمیت دیگر علما اور مفتی حضرات خطاب کرتے ہوئے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے فضائل،حج کی فضیلت، مناسک حج،حرمین شریفین اور روضہ رسول پر حاضری کے آداب بیان کریں گے ۔

(جاری ہے)

حج تربیتی پروگراموں میں حج پر جانے والی خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے۔