فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ملت ایکسپریس واقعہ پرسی ای او کو اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کر دیا

پیر 15 اپریل 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈی آئی جی ریلوے ساؤتھ زون عبداللہ شیخ کی سربراہی میں قائم کردہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ملت ایکسپریس واقعہ پر سی ای او کو اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل کے کال ریکارڈ، سٹیشن پر اس کی حاضری اور عینی شاہدین کی شہادتوں سے مریم بی بی کے ریل گاڑی سے گرنے یا چھلانگ لگانے کے وقت مذکورہ کانسٹیبل کی حیدرآباد میں موجودگی پائی گئی ہے جبکہ خاتون کی نعش چنی گوٹھ میں ملی ہے جو ملتان ڈویژن میں واقع ہے۔آئی جی ریلوے نے ڈی آئی جی ریلوے ساتھ کو کیس کا ہر ممکن زاویے سے جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ اس ضمن میں چیئرمین ریلویز کو بھی پیش رفت سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :