مشرق وسطیٰ کے ممالک کشیدگی میں کمی کے لیے اعتدال پسندی کا مظاہرہ کریں،روس

منگل 16 اپریل 2024 09:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) روس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کشیدگی میں کمی کے لیے اعتدال پسندی کا مظاہرہ کریں۔تاس کے مطابق یہ بات روس کے صدارتی دفتر( کریملن )کے ترجمان دیمتر پیسکوف نے اپنے جاری ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے پر گہری تشویش ہے اور ہم خطے کے تمام ممالک سے اعتدال پسندی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں اس لیے ہم تنازعات کو سیاسی اور سفارتی سطح پر حل کرنے کے حق میں ہیں ۔ ترجمان نے دھاتوں کے شعبے میں امریکا اوربرطانیہ کی طرف سے روس پر لگائی گئی پابندیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندیاں غیر قانونی ہیں اور یہ ان کو مسلط کر نے والوں پر بھی منفی اثرات مرتب کریں گی۔

متعلقہ عنوان :