اسرائیل کا کوئی بھی نیا حملہ سخت اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کا باعث بنے گا، ایران کا امریکا کو انتباہ

منگل 16 اپریل 2024 10:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کا کوئی بھی نیا حملہ سخت اور فیصلہ کن جوابی کارروائی کا باعث بنے گا۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق ایرانی وزیر نے یہ بیان چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے دیا جسے ایرانی وزارت خارجہ نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے امریکا کو ایک واضح انتباہ دیا ہے کہ اشتعال انگیزی اور ایران کی سلامتی اور مفادات کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی تکرار کی صورت میں ہمارا ردعمل شدید ہوگا۔

متعلقہ عنوان :